ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایوان کی خواہش ہے مایاوتی واپس لیں استعفیٰ:پی جے کورین

ایوان کی خواہش ہے مایاوتی واپس لیں استعفیٰ:پی جے کورین

Thu, 20 Jul 2017 11:44:42    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍جولائی(ایس ا نیوز؍آئی این ایس انڈیا )منگل کو راجیہ سبھامیں بولنے کا موقع نہیں دیے جانے سے ناراض بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے استعفیٰ دے دیاتھا۔اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ مچا۔اگرچہ مایاوتی کااستعفیٰ منظورنہیں کیاگیا۔راجیہ سبھا کے چیئرمین پی جے کورین نے مایاوتی سے اپنااستعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔چیئرمین نے کہا کہ ایوان کی خواہش ہے کہ مایاوتی اپنا استعفیٰ واپس لیں۔بتا دیں کہ سہارنپور تشدد پر ایوان میں نہ بول پانے کی وجہ سے مایاوتی نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔تین صفحے کااپنااستعفیٰ انہوں نے چیئرمین کوسونپ دیا۔مایاوتی اس بات سے ناراض تھیں کہ وقفہ صفرکے دوران اتر پردیش کے سہارنپورضلع میں دلتوں پرہوئے مظالم پر بحث کے لیے التواکی تجویزپیش کرنے کے بعدانہیں بولنے کے لیے صرف تین منٹ کاوقت دیاگیا۔


Share: